Friday, May 29, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 22،22 روپے کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 22،22 روپے کمی کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیاگیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کےلیے فیول پر سبسڈی دی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.46 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 92.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.73 سینٹس کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔