Sunday, May 24, 2026
ہومتازہ ترینایران امریکا ممکنہ معاہدہ، صدر مسعود پزشکیان نے حتمی فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری سے مشروط قرار دیدیا

ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، صدر مسعود پزشکیان نے حتمی فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری سے مشروط قرار دیدیا

تہران (سب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جو بھی بیان یا تجزیہ معاشرے میں تقسیم کا باعث بنے وہ دشمن کو فائدہ پہنچاتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں تمام اہم فیصلے سپریم لیڈر کی اجازت سے ہی کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کو 30 دن کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے گا تاہم ایرانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اگر ناکہ بندی ختم نہ کی گئی تو آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت میں بہتری امریکی ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی جبکہ واشنگٹن ایران کے تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی یا انہیں ختم کرنے پر آمادہ ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز اور ناکہ بندی سے متعلق معاملات کے لیے 30 روزہ مرحلہ مقرر کیا جائے گا جبکہ جوہری مذاکرات کے لیے 60 دن کی مدت رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔