اسلا م آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 26 کھرب روپے لوگوں میں بانٹ چکے ہیں، ان میں زیادہ تر حصہ سندھ کے وڈیروں کے ہاں کام کرنیوالوں کو تنخواہیں دے دیتے ہیں۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کو اس طرح کے پروگرامز سے بہت محبت ہوتی ہے کیونکہ وہ تو قرض دینے والے ہیں، اور اس پر سود لینا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں کابینہ میں بھی تھا تو اس جیسے پروگرامز کا ناقد تھا، اس پروگرام کو بلاسود قرض میں تبدیل کر دیں۔انہوں نے کہا کہ 26 کھرب نوجوانوں کو دیا ہوتا تو اگر ایک نوجوان ایک ٹرک لے لیتا تو گھر میں پانچ لوگوں کو پال رہا ہوتا، ایک ہوٹل ڈالتا تو 10 مزید لوگوں کو نوکریاںدے رہا ہوتا، یہ پیپلز پارٹی کا اور سرداری کلچر ہے کہ لوگوں سے ووٹ خریدیں۔
