Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید

ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلادورجلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہاز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں، خطے میں امن کیلئے امریکی صدرنے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے فون پربات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر نے ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ زیادہ تر معاملات طے کر لیے ہیں، ڈیل کا اعلان جلد متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔