کراچی (آئی پی ایس) ملک میں سونے کی قیتیں گرنے لگیں، آج فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 886 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالرز کم ہو کر 4508 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
