Saturday, May 23, 2026
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کم کر دیے ہیں۔حکومت کے فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔