Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزمحسن نقوی دوبارہ تہران کے دورے پر روانہ

محسن نقوی دوبارہ تہران کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی دوبارہ تہران کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا۔
محسن نقوی اور ایران کے صدر مسعود پزشکیاں کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی تھی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔