ہومپاکستانمکہ دفاعی معاہدہ، پاک فوج کے دستے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

مکہ دفاعی معاہدہ، پاک فوج کے دستے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

راولپنڈی (سب نیوز)ترجمان پاک فوج نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت فوجی دستوں کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں اور مختلف ڈومینز میں کردار ادا کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 5 اکتوبر کو مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی(ایس پی ڈی سی)کا اجلاس ہوا تھا۔ اس ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اسی اجلاس میں مکہ دفاعی اتحاد کی سربراہی پاکستان کو دینے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال 7 اگست کو معاہدہ مکہ پر دستخط کیے تھے، جسے بعد ازاں مکہ دفاعی اتحاد نام دیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت طے ہوا تھا کہ کسی بھی ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔