ہومتازہ ترینبیلاروس کے اعلی سطحی وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، تعاون مضبوط بنانے کا اعادہ

بیلاروس کے اعلی سطحی وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، تعاون مضبوط بنانے کا اعادہ

راولپنڈی (سب نیوز)بیلاروس کے اعلی سطحی وفد نے ریاستی سلامتی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔