Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانلاہور، 2سگی بہنوں کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانیوالے 2ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور، 2سگی بہنوں کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانیوالے 2ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور(آئی پی ایس )صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندرمیں 2 سگی بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ذرائع نے کہا کہ ملزمان سی سی ڈی کی حراست سے فرار ہوئے تھے، سی سی ڈی ماڈل ٹاون میں ملزموں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج ہے، دوبارہ گرفتاری کے دوران سی سی ڈی چوہنگ سے ملزمان کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملزمان ناصر اور محی الدین ساتھی ملزم کی فائرنگ سے مارے گئے، گھریلو ملازمہ بہنوں کو ناصر اور محی الدین سمیت تین افراد نے فلیٹ پر لیجاکر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے کہا کہ ایک متاثرہ لڑکی کی عمر 27سال دوسری کی عمر 21 سال ہے، دونوں لڑکیاں رکشہ کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھیں۔پولیس نے کہا کہ تین ملزمان زبردستی لڑکیوں کو فلیٹ پر لیکر گئے، ملزمان نے دونوں لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ سات مئی کی رات پیش آیا، اجتماعی زیادتی کا مقدمہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔