Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانہیلتھ ریسرچ کونسل کے گریڈ 17 کے سپرنٹنڈنٹس کومراعات مانگنے پر کھڈے لائن لگا دیا گیا

ہیلتھ ریسرچ کونسل کے گریڈ 17 کے سپرنٹنڈنٹس کومراعات مانگنے پر کھڈے لائن لگا دیا گیا

اسلام آباد،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے گریڈ 17 کے درجنوں سپرنٹنڈنٹس کومراعات مانگنے کی پاداش میں انتظامیہ نے کھڈے لائن لگا دیا،مراعات دینے کے بجائے ترقیوں کو غیر قانونی ہونے کا جواز بنا کر گریڈ 16میںتنزلی کر ڈالی،متاثرہ سپرنٹنڈنٹس نے قانونی چارہ جوئی کیلئے رابطے شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قومی ادارہ صحت میںضم ہونے والے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے گریڈ 17 کے ایک سپریڈینٹ نے گزشتہ سالوں کی مراعات مانگنے کی درخواست دی،این آئی ایچ کے بورڈ آف گورنرز نے ایک سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ دیا کہ ادارہ فنانس ڈویژن اور عدالت کے آرڈر کے خلاف ان کو گریڈ سولہ میں بھیجنے کیااحکامات جاری کر دیئے۔متاثرہ سپرنٹنڈنٹس کے مطابق مراعات مانگنے کی پاداش میں گریڈ 16 میںتنزلی کی گئی ہے، پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل 62 سال سے قائم ہے ، اب اس کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ متاثرین نے چیف جسٹس اور اعلی حکام سے فوری ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔