Wednesday, May 6, 2026
ہوماسلام آبادضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں آپریشنز،گھروں کے باہر غیر قانونی کیبنزکو ہٹا دیا گیا

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں آپریشنز،گھروں کے باہر غیر قانونی کیبنزکو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں گھروں کے باہر غیر قانونی کیبنز کا معاملہ ،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں آپریشنز،سیکٹر ایف 6 سے 9، ایف 7 سے 113، جی 6،7 سے 28 کیبنز کو ہٹا دیا گیا۔
سیکٹر جی 10سے 22، جی 11سے 28ایف 10،11سے 51 کیبنز ہٹائے گئے ،انڈسٹریل ایریا میں مجموعی طور پر 6کیبنز کو ہٹا دیا گیا،شہر بھر میں مجموعی طور پر 250 سے زائد کیبنز کو گھروں کے باہر سے ہٹایا گیا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق گھر کے باہر کیبن رکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہے، اسسٹنٹ کمشنرز تمام ایریاز میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔