Monday, May 4, 2026
ہومپنجابفتح جنگ ،کوہاٹ روڈبازارپر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث تاجر گرفتار،دکانیں سیل

فتح جنگ ،کوہاٹ روڈبازارپر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث تاجر گرفتار،دکانیں سیل

فتح جنگ (نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر اٹک اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے معمول کے مطابق فتح جنگ اور گلی جاگیرکے بازاروں کا دورہ کیا جہاں پر روز مرہ کی کی اشیا خوردونوش کی قیمتوں ، ریٹ لسٹوں اور کوالٹی کا تفصیلی جائزہ لیا ،چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے، مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے اور ریٹ لسٹ چھپانے پر سخت وارننگ جاری کی گئی، جبکہ بعض دکانداروں کو موقع پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی گئی، جہاں بعض اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایکشن لیا گیا۔تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے شہریوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیا کی خریداری بھی کروائی تاکہ عوام کو مناسب قیمتوں پر ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور منافع خوری کا خاتمہ ہو۔سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے عوامی شاکیت پر فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر موجو د تباکو اور نسوار کی شاپ کر چھا پا مارا جہاں پر فروڈ اور دھوکا دہی جسے عوامل دیکھنے کو ملے دکاندار بھتہ خوری ملوث پایا گیا جس سے موقع پر ہی مبلغ 36000ہزار روپے بھتہ برامد کر کے شہری کو واپس کیا ساتھ ہی دکاندار کو گرفتار کر کے دکان کو سیل کرتے ہو ایک لاکھ روپے کا بھاری جر مانہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پورے شہر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ دکاندار سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیا فروخت کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی، معیاری اور ضروری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔