Monday, May 4, 2026
ہومپاکستانوزیرِ صحت کی سعودی سفیر سے ملاقات،کنگ سلمان ہسپتال منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

وزیرِ صحت کی سعودی سفیر سے ملاقات،کنگ سلمان ہسپتال منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارتخانہ اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں کنگ سلمان ہسپتال کے اہم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ صحت نے پاکستان کے شعبہ صحت میں سعودی عرب کی مسلسل اور فراخدلانہ معاونت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کنگ سلمان ہسپتال کا قیام دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوط علامت ہوگا اور یہ منصوبہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سعودی عرب کے عزم کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر حکومت کی اعلی ترین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ منصوبے کے تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اسے مقررہ مدت اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے، جبکہ وزیرِ اعظم پاکستان بھی اس منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں جو اس کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی قیادت کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔