اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن نیب نے ارسال کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 29 ستمبر کو صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت نمبر تین میں پیش ہوں گے۔سمن کے مطابق فرد جرم کا جواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو سمن بلاول ہاس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے، رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے جاری سمن نیب تفتیشی نے ارسال کیا ہے۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری پر 8 ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرن کا الزام ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ میں مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن نیب نے ارسال کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
