اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تمام پارٹی عہدیداروں اور رہنماوں کو منگل کے روز اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز کل اڈیالہ پہنچیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کی فوری ملاقات کروائی جائے اور انہیں طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں ماہر ڈاکٹروں، ذاتی معالج اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج ممکن بنایا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر ڈوگر سے ضمانت درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کرنے کا بھی کہا اور بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔علیمہ خان نے کہا کہ دونوں رہنماوں کو تنہائی میں قید رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
