اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی وزارت خارجہ آمد ہوئی۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں نائب وزیراعظم کی ستائش کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں عوامی صحت، فلاح و بہبود اور علاقائی پیش رفت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزیر صحت سندھ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
