Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانتوانائی بحران، حکومت نے ایک بار پھر ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی عائد کر دی

توانائی بحران، حکومت نے ایک بار پھر ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز فراہم کرنے پر ایک بار پھر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز فراہم کرنے پر ایک بار پھر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کا اطلاق گھریلو اور کمرشل دونوں اقسام کے صارفین پر ہوگا۔ نئے گیس کنکشن مہنگی آر ایل این جی کے دیے جا رہے تھے ۔ حکومت نے محض چند ماہ قبل ہی نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کی تھی، لیکن اب اسے دوبارہ بند کیا جا رہا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کا کہناتھا کہ فیصلہ ایل این جی بحران کے باعث کیا گیا، 2 ہفتوں بعد صورتحال بہتر ہوئی تو دوبارہ درخواستیں جمع کریں گے، اگر آبنائے ہرمز نہ کھلی تو مستقل پابندی کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔