Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا یورپی یونین کی نائب صدرکاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر بات چیت

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی نائب صدرکاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی نائب صدراور اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جس میں اس کے معاشی اور وسیع تر اثرات بھی شامل تھے۔
یورپی یونین کی اعلی نمائندہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل تعمیری اور سہولت کار کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مکالمے اور بامعنی روابط کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دونوں رہنماوں نے اسلام آباد میں یورپی یونین اور پاکستان بزنس فورم کے حالیہ کامیاب انعقاد کو بھی سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ فورم باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔