Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزحج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں قیام اور عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے پر 6 پاکستانی گرفتار

حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں قیام اور عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے پر 6 پاکستانی گرفتار

ریاض(آئی پی ایس )مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی شہری پرحج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں قیام کا الزام ہے۔اس کے علاوہ 5 دیگرپاکستانیوں کو بغیر پرمٹ عازمین حج کے لیے سہولت فراہم کرنیکے الزام میں گرفتارکیاگیا۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانے اور سخت سزاں کا اعلان کیا ہے۔حج ویزہ ہولڈر کے علاوہ کسی کو بھی 18 اپریل 2026 سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے یا وہاں قیام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔حج ویزا ہولڈر کے علاوہ دیگر وزٹ یا دیگر اقسام کے عارضی ویزا رکھنے والوں کا اس مدت کے بعد مکہ مکرمہ میں قیام غیر قانونی تصور ہوگا۔

سعودی حکام کی جانب سے عمرہ ویزا ہولڈرز کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 18 اپریل 2026 تک اپنے ملکوں کو روانہ ہو جائیں، بصورت دیگر 50 ہزار ریال تک جرمانہ،6 ماہ تک قید اور بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا۔حج ویزہ ہولڈر کے علاوہ دیگر اقسام کے وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو رہائش فراہم کرنا بھی جرم قرار دیا گیا ہے اور اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ رکھا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔