Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزسولر صارفین کیلئے خوشخبری! نیپرا نے 25 کلو واٹ تک لائسنس کی شرط ختم کردی

سولر صارفین کیلئے خوشخبری! نیپرا نے 25 کلو واٹ تک لائسنس کی شرط ختم کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سولر صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے 25 کلو واٹ سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین پر سے لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے حامل 25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔