Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا کفایت شعاری پالیسیوں پر سختی سے عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا کفایت شعاری پالیسیوں پر سختی سے عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیر اعظ و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ و نگرانی کے اجلاس میں حکومتی سطح پر جاری کفایت شعاری پالیسیوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ معاشی و انتظامی چیلنجز کے پیش نظر تمام شعبے سختی سے بچت اور وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جب تک حالات میں بہتری نہیں آتی، کفایت شعاری پالیسیوں پر مکمل عمل جاری رکھا جائے۔اجلاس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک خصوصی ڈیش بورڈ بھی پیش کیا گیا، جس کے ذریعے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

نائب وزیرِاعظم نے مزید واضح کیا کہ کفایت شعاری اقدامات سے استثنی صرف انہی معاملات میں دیا جائے گا جو حکومت کے اہم اور بروقت نوعیت کے کاموں کی تکمیل کے لیے ناگزیر ہوں، جبکہ غیر ضروری استثنی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا برائے آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔