Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا ایران کشیدگی: اقوام متحدہ نے پاکستان کے سفارتی کردار کو قابل تحسین قرار دیدیا

امریکا ایران کشیدگی: اقوام متحدہ نے پاکستان کے سفارتی کردار کو قابل تحسین قرار دیدیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال سمیت پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور مختلف فریقین سے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے اس کے تعمیری کردار کو عالمی برادری کی جانب سے قابلِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے پاکستان کی جاری کوششوں کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔