کراچی (آئی پی ایس )گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد عدنان سمیع خان کو غدار قرار دینے والے شخص کو پیار بھرا جواب دے کر سب کے دل جیت لیے۔ان کے والد نے 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، وہ اس سے قبل کام کے سلسلے میں کئی سال تک وہاں مقیم رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق والد کی جانب سے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں رہائش اور وہاں کی شہریت حاصل کرنے پر اذان سمیع خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور حال ہی میں ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر بھی ایک شخص نے نفرت انگیز کمنٹ کیا۔گلوکار کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ اپنے غدار والد سے ملنے بھارت کب جا رہے ہیں؟اذان سمیع خان نے سوال کرنے والے شخص کو پیار بھرا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک پاکستان سے والد سے ملنے کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔اذان سمیع خان نے لکھا کہ وہ ان کے والد ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے وہ کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ساتھ ہی اذان سمیع خان نے سوال کرنے والے شخص کو ہدایت کی کہ وہ موج مستیاں کریں اور پیار پھیلائیں۔اذان سمیع خان کی جانب سے نفرت انگیز سوال کا جواب پیار سے دینے پر کئی شوبز شخصیات اور عام لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔
والد کو غدار کہنے والے شخص کو اذان سمیع خان کاپیار بھرا جواب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
