راولپنڈی(سب نیوز)ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروغلو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ روابط کو اجاگر کیا گیا، پاک ترک تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور غیر متزلزل حمایت کی طویل تاریخ پر مبنی ہیں۔تقریب کے شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری، قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دفاعی و تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دوسری ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں پاک فوج کے افسران، جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔مزید برآں تقریب کے اختتام پر جمہوریہ ترکیہ کے عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا گیا۔
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
