اسلام آباد(سب نیوز)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی مسٹر نوید انتھونی اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ مسٹر مہیش کمار ہسیجا نے مسٹر اسفندیار بھنڈارا کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں معزز شخصیات نے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی اور اسفندیار بھنڈارا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ملاقات کے موقع پر اسفندیار بھنڈارا نے مری بروری کی جانب سے معزز مہمانوں کو کتب اور شیلڈز بطور یادگاری تحائف پیش کیے۔ انہوں نے اسے مہمانوں کے لیے اظہارِ تشکر اور خیرسگالی کا رویہ قرار دیا۔
