اسلام آباد(سب نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد میں آمد متوقع ہے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق امریکہ کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کے لئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے –
امریکا سے مذاکرات کا معاملہ، ایرانی وزیر خارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
