Friday, April 24, 2026
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس، مسلسل سفارتی رابطوں پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس، مسلسل سفارتی رابطوں پر زور

اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سینئر حکام نے شرکت کی، علاقائی و عالمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجیحی امور پر مؤثر اور مسلسل سفارتی رابطوں پر زور دیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق انہوں نے علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر تاکید کی، دفترِ خارجہ میں پالیسی سطح پر متحرک حکمتِ عملی کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔