Friday, April 24, 2026
ہومپاکستانملک میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح بڑھ کر 13.98 فیصد پرپہنچ گئی، ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح بڑھ کر 13.98 فیصد پرپہنچ گئی، ادارہ شماریات

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سےمتعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 13.98 فیصد پرپہنچ گئی جب کہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 12.16 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ حالیہ ہفتے 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ایک ہفتے میں آلو 3.13 فیصد مہنگے ہوئے،بریڈ 0.91،کوکنگ آئل 0.69 فیصد بڑھے ، اس کے علاوہ انڈے، مٹن، چکن اورگھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے ٹماٹر 27.65 اور پیاز 9.35 فیصد سستےہوئے جب کہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔