اسلام آباد (اویس لطیف )وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے آج وزیر اعظم کی ایرانی سفیر سے ملاقات کا سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج ملاقات کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کی تفصیلات آج دن 2بجے وزیر اعظم شہباز شریف کے آفیشل ایکس ہینڈل پر جاری کی گئیں مگر ذرائع کے مطابق یہ ملاقات آج نہیں بلکہ گزشتہ کل ہوئی ہے جس کی سرکاری سطح پر تفصیلات آج جاری کی گئی ہیں،یہ ملاقات منگل کو اس وقت ہوئی جب پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے رائونڈ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں تھا۔

وزیر اعظم نے آج بدھ اور گزشتہ کل منگل کو متعدد ملاقاتیں کی ہیں جس میں شہباز شریف کی طرف سے پہننے گئے لباس سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ملاقات واقع منگل کو ہوئی تھی۔وزیر اعظم نے آج ہونے وال دیگر ملاقاتوں میں چارکول گرے کلر کا کوٹ پہنا تھا جبکہ ایرانی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں چاکلیٹ برائون کلر کا کوٹ پہنا تھا جو حقیقت میں منگل کو ہونے والی دیگر ملاقوں سے ملتا ہے۔
