ہومپاکستانپاکستان کیخلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا

پاکستان کیخلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا

پشاور(سب نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ درازندہ میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جب دہشت گردی ہورہی تھی تو ہم چیخ رہے تھے کہ کے پی میں دہشت گردی ہورہی ہے۔ ہم پہلے سے دیکھ رہے تھے اسلئے چیخ رہے تھے۔ اس جنگ میں صرف کے پی کی عوام نہیں بلکہ پاک فوج کے جوان بھی شہید ہورہے ہیں۔ پر بندہ جانتا ہے کہ انکے سر کاسودا کون کررہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جس پارٹی کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے وہ کہتے کہ کے پی کے لوگ دہشت گرد ہیں۔ ہم 35 ارب پولیس کی امن کیلئے دیئے ہیں۔ ہمیں امن پیارا ہے۔ ہمیں احساس ہے کہ ہمارے بچے عورتیں اور جوان شہید ہورہے پیں۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وفاق پر چوروں کا ٹولہ قابض ہے۔ ہمیں اے پی سی نہیں دی جارہی ہے جبکہ ہماری پیمنٹ بھی ہو چکی ہے۔ وفاق کو کہا کہ اپنی اے پی سی ہمیں دے دیں کیونکہ آپکی اے پی سی ہمارے لئے استعمال ہورہی ہے۔ جنازے ہم اٹھا رہے ہیں ہمارے صوبہ زخمی ہے۔ آپ تو جہاز لے رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیہ سے کے پی عوام جانتی ہے کہ آپکی حیثیت کیا ہے۔ ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اے پی سی جلد دیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔ بند کمروں کی پالیسی نہیں مانتے ہیں۔

کے پی کی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں جو حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ دہشت گردی کی لہر میں جو شہید ہوگا اسے شہید پیکیج دیا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچے۔ ترجمان علی امین گنڈاپور فراز مغل کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ میں درازندہ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات اور انکی عیادت بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔