Wednesday, April 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ نے جنگ بندی غیرمعینہ مدت کیلئے نہیں 3 سے 5 دن کیلئے کی ہے، وہ ڈیل کو جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں: امریکی میڈیا

ٹرمپ نے جنگ بندی غیرمعینہ مدت کیلئے نہیں 3 سے 5 دن کیلئے کی ہے، وہ ڈیل کو جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں: امریکی میڈیا

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی میڈیا نے وائٹ ہاس حکام کے حوالے سے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی غیرمعینہ مدت کیلئے نہیں صرف 3 سے 5 دن کیلیے کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران کو تجویز پیش کرنے کے لیے محدود وقت دینے کا منصوبہ ہے۔ٹرمپ ڈیل کو جلد سے جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کا پریشر ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرے گا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیگزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کیا ۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔