Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانآئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی

آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد، آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کل کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی ، آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ، کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی ، جس کے بعد پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں2021-22کیلئے ادا کی جائیں گی۔کمیٹی وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔