Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ،سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ،سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنما ئو ں نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔