Sunday, April 19, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکالمہ اور سفارتی روابط اجاگر کرنے پر زور

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکالمہ اور سفارتی روابط اجاگر کرنے پر زور

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوں کی ایران امریکا مذاکرات اور علاقائی صورتِ حال پر گفتگو کی جب کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے فوری مسائل کے حل پر بات چیت پر زور دیا۔انہوں نے نے مسلسل مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت اجاگر کی،پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے بعد دونوں رہنماوں میں کئی بار رابطہ ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی تجویز دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔