Saturday, April 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران دشمن کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے تیار ہے، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے، مجتبی خامنہ ای

ایران دشمن کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے تیار ہے، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے، مجتبی خامنہ ای

تہران (آئی پی ایس)ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج، بالخصوص بحریہ، خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر وقت مستعد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر خلیجی پانیوں اور اہم بحری راستوں کے حوالے سے سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔