Friday, April 17, 2026
ہوماسلام آبادٹرمپ کی ممکنہ پاکستان آمد، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کی ہنگامی تزئین و آرائش جاری

ٹرمپ کی ممکنہ پاکستان آمد، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کی ہنگامی تزئین و آرائش جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پی اے ایف ایئر بیس نور خان سے اولڈ ایئرپورٹ، ایکسپریس وے، کورال چوک تا فیض آباد، مری روڈ تا جناح اسکوائر، شاہراہِ دستور اور وزیرِ اعظم ہاوس تک اہم شاہراہوں کی ہنگامی بنیادوں پر تزئین و آرائش کا کام شروع کرا دیا ہے، جس کے تحت تقریبا 15 کلومیٹر طویل سڑکوں پر لین مارکنگ، کرب اسٹونز کی زرد و سیاہ رنگ سے ازسرنو پینٹنگ اور اطراف کی خوبصورتی کا کام تیزی سے جاری ہے

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، متعلقہ ممبران، ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر روڈز نے جمعرات اور جمعہ کی شب خود موقع پر جا کر کام کی نگرانی کی جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی معاونت سے شدید ٹریفک کے باوجود ایکسپریس وے پر لین مارکنگ جاری رکھی گئی ہے، سی ڈی اے کے ٹھیکیدار کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ کام اتوار کی نصف شب تک مکمل کر لیا جائے، دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور اس کے بعد پاکستان کے دورے کے عندیے کے بعد حکومتِ پاکستان متحرک ہو گئی ہے

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکی کے شہر انطالیہ سے ہی ہدایات جاری کیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ رابطوں کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہے اور مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، اس پیش رفت کے تناظر میں وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وفاقی حکومت کے تمام اداروں کو امریکی صدر کی ممکنہ اسلام آباد آمد کے انتظامات مکمل کرنے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔