Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

نواز شریف نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، 23 رکنی پارلیمانی بورڈ میں نوازشریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار، احسن اقبال شامل ہیں۔ خواجہ آصف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق بھی بورڈ کا حصہ، آزاد کشمیر سے شاہ غلام قادر، فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چودھری محمد سعید بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔