ماسکو(آئی پی ایس ) کریملن نے کہا ہے کہ روس ایران کے افزودہ یورینیم کو اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حصے کے طور پر روس اس عمل کیلئے تیار ہے۔
روسی صدر دفتر نے کہا کہ روس دنیا میں توانائی کے سب سے قابل اعتماد سپلائرز میں ایک ہے اور رہے گا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے مشکلات کا سامنا ہے۔کریمن نے مزید واضح کیا کہ ناکہ بندی سے عالمی معیشت کو نقصان پائے گا، روس کی ایران کے افزودہ یورینیم کو قبول کرنے کی تجویز زیر غور ہے، روس کی جانب سے مائش کی گئی تجویز کو ابھی تک قبول نہیں کیا گیا۔
