Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم کیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دونوں وفود کے تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ نائب صدر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کیلئےدونوں فریقوں کی سہولت کاری جاری رکھنے پرپرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔