ہومپاکستانوزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات ، پیٹرولیم لیوی پر عوام کو ریلیف دینے پر اتفاق

وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات ، پیٹرولیم لیوی پر عوام کو ریلیف دینے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز) پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ اور امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔
حکومتی وفد میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹررانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی شامل تھے۔ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ریلیف کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے مگر پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک مارچ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔