Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

تہران(آئی پی ایس )ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکی مذاکرات میں ایرانی اسپیکر باقر غالب کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جنگ کے دوران فوج کے ساتھ کھڑے تھے، آج ہم مذاکراتی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

جنگ میں شامل ایرانی جنگجوں کی طرح ہم مذاکرات میں شامل مذاکرات کاروں کے حامی ہیں۔نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم اسلام آباد میں امریکا فرسٹ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کریں تو دونوں فریقوں اور دنیا کے لیے فائدہ مند معاہدہ ممکن ہے۔ اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ہم لازما پہلے سے بھی زیادہ بھرپور طریقے سے اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔