اسلام آباد (آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں جسمیں غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آ غاز مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع نواحی گاؤں چونترہ اور میرا بھیری سے کیا گیا جہاں 10 کمرے، 04 چار دیواریاں، 03 واش رومز، 02 کچن اور 3 داخلی دروازے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ بعدازاں بھیکہ سیداں سیکٹر F-11/4 میں سرکاری پر لگائے گئے مختلف قسم کے درجنوں اسٹالز بھی بھاری مشینری کی مدد ختم کئے گئے ۔علاوہ ازیں سیکٹر G-6 میں دھوبی گھاٹ سے ملحقہ نالے میں ایک زیر تعمیر غیر قانونی کمرہ بھی مسمار کر دیا۔ اسی طرح جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر ایک غیر قانونی مکان کی تعمیر کے لئے بنائی گئی چار دیواری اور واش روم بھی مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہاڑ اور جنگلات اسلام آباد کا حسن ہے اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کا شعبہ انفورسمنٹ غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آ پریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے
سی ڈی اے کی اسلام آباد میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
