Thursday, April 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈیجیٹل میڈیا پر عامر موتی والا آفیشل کا راج: سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

ڈیجیٹل میڈیا پر عامر موتی والا آفیشل کا راج: سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

کراچی (آئی پی ایس ) موجودہ دور میں جہاں ڈیجیٹل میڈیا اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے، وہیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کانٹینٹ کریٹر عامر موتی والا ایک بڑی پہچان بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ایک پلیٹ فارم بلکہ سوشل میڈیا کے تمام اہم فورمز پر اپنی موجودگی کا لوہا منوایا ہے۔

https://www.amirmotiwala.com

عامر موتی والا آفیشل کے نام سے ان کے اکاونٹس اس وقت انسٹاگرام، یوٹیوب اور فیس بک پر ہزاروں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مواد کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر پلیٹ فارم کی ضرورت کے مطابق معیاری اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی “فین فالوونگ” میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

صرف سوشل میڈیا ہی نہیں، بلکہ عامر موتی والا نے اپنی ایک آفیشل ویب سائٹ بھی متعارف کروا رکھی ہے، جو ان کے کام کو مزید پروفیشنل اور مستند بناتی ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے وہ اپنے مداحوں اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ عامر موتی والا جس طرح تسلسل کے ساتھ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر فعال ہیں، وہ دن دور نہیں جب وہ پاکستان کے بڑے ڈیجیٹل انفلوئنسرز کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کر لیں گے۔ ان کی اس محنت اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے، مداحوں کی جانب سے تمام پلیٹ فارمز پر ان کے اکانٹس کی آفیشل تصدیق کی بھی بھرپور توقع کی جا رہی ہے۔
عامر موتی والا کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد اپنے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کو بہترین مواد فراہم کرنا اور ایک ایسی کمیونٹی بنانا ہے جو مثبت سوچ اور تخلیقی کام کو فروغ دے سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔