بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔
یہ بیان اس پس منظر میں سامنے آیا جب اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔چینی ترجمان نے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
دوسری جانب پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھی جاری بیان میں اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کے اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
