Thursday, April 9, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے بورڈ کا اجلاس: اسلام آباد کو ثقافتی و سیاحتی حب بنانے کا فیصلہ

سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس: اسلام آباد کو ثقافتی و سیاحتی حب بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس و پلاننگ، ممبر انجینئرنگ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، نے شرکت کی۔
اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث آئے، جن میں سب سے اہم فیصلے یہ ہیں:
جائیداد کی منتقلی پر سی ڈی اے کی موجودہ ٹرانسفر فیس کو 3 فیصد سے کم کر دیا گیا، جس سے شہر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور ہاؤسنگ و رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی۔
ٹرانسفر فیس کی کمی سے خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کو براہ راست ریلیف ملے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی بجائے ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے۔
اسلام آباد کو ثقافتی و سیاحتی حب بنانے کے لیے کریٹیو کنسلٹنٹ (سٹی کیوریٹر) کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی، جس سے شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (پیکج ون اور ٹو) کے آؤٹ سورسنگ عمل کا جائزہ لیا گیا اور دیگر شہروں کے کامیاب ماڈلز کو دیکھتے ہوئے فوری، پائیدار اور مؤثر نظام اپنانے کی ہدایت دی گئی۔
گریوینس ریڈریسل کمیٹی اور پروکیورمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر جاری پروکیورمنٹ عمل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ یہ اقدامات اسلام آباد کو جدید، پرکشش اور زندہ دل شہر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔