Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایک کروڑ 40لاکھ سے زائد ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان

ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان


تہران (آئی پی ایس) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد قابل فخر ایرانی وطن کےدفاع میں رضاکارانہ طورپر جانیں قربان کرنےکے لیےتیارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔

واضح رہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیے۔
ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر تے ہوئے تنازع کا مستقل خاتمہ، پابندیوں کا خاتمہ اور اسرائيل و امریکی حملوں سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوادیا ہے اور سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔