Friday, March 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائمز

آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائمز

تہران(آئی پی ایس ) ایران آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے نیا نظام تیار کرنے پر کام کر رہا ہے جو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے بعد بھی برقرار رہ سکتا ہے۔ایران جنگ کے آغاز سے قبل اس آبی راستے سے روزانہ تقریبا 135 جہاز گزرتے تھے تاہم جنگ کے آغاز کے بعد یہاں آمد و رفت تقریبا رک گئی اور یکم مارچ سے 25 مارچ کے درمیان یہاں سے صرف 116 جہاز گزرے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق جو جہاز اس راستے سے گزرنے میں کامیاب ہوئے ان کا تعلق زیادہ تر چین، بھارت یا خلیجی ممالک سے تھا، جبکہ بعض ڈارک فلیٹ کے جہاز بھی شامل تھے جن پر مغربی پابندیاں عائد ہیں۔ اخبار کے مطابق بعض جہازوں نے آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کے لیے ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادا کیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علاالدین بروجردی نے بھی سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ اس اسٹریٹجک گزرگاہ سے گزرنے والا ہر جہاز 20 لاکھ ڈالر فیس ادا کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔