اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپیکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق منصو بے میں ایشیئن انفراسٹریکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی معاونت فراہم کریں گے،عالمی بینک نے پاکستان میں بلوں کی کم وصولی،سسٹم نقصانات اور ٹرانسمیشن رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کردی۔
عالمی بینک کیمطابق پاکستان کا پاورسیکٹربجلی چوری سمیت بڑیمسائل کا شکارہے،پاورسیکٹر کے منصوبے کی مجموعی مالیت تقریبا 70 کروڑڈالرہے،مٹیاری سیرحیم یارخان تک 500 کیوی کی بڑی ٹرانسمیشن لائن بچھانیکامنصوبہ شامل ہے،مجوزہ منصوبہ 2026 سے 2035 پرمحیط 10 سال کیپروگرام کا حصہ ہے،بجلی کینظام میں بہتری،بیٹری اسٹوریج اورنئی ٹرانسمیشن لائن منصوبیکا حصہ ہے
،این ٹی ڈی سی میں اصلاحات کیلئے معاونت بھی دی جائے گی۔دستاویز کے مطابق ایشیئن انفراسٹرکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی مالی مدد کریں گے،منصوبے کامقصد پاکستان میں بجلی کا نظام مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی فراہمی زیادہ قابل اعتماد بنانے اور نجی شعبے کی شمولیت کے فروغ، توانائی کے اداروں میں گورننس بہتر بنانے پر زور دیا۔
