Friday, March 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان پر الزامات لگانے والا سوشل میڈیا اکا ئونٹ جعلی ہے، ایرانی سفارتخانے کی وضاحت

پاکستان پر الزامات لگانے والا سوشل میڈیا اکا ئونٹ جعلی ہے، ایرانی سفارتخانے کی وضاحت

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف گردش کرنے والے ایک جعلی اکانٹ سے متعلق باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ HosseinNejat1@ نامی اکانٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا ایران کے کسی سرکاری یا سفارتی ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔ سفارتخانے کے مطابق مذکورہ اکانٹ کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی نقل و حمل کر کے اسے ایران کے دشمن ممالک کو فروخت کررہا ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے ان الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی اکانٹ کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔سفارتخانے نے واضح کیا کہ ایسی منفی سرگرمیاں دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتیں۔

ایرانی سفارتخانے نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ غیر مصدقہ اکانٹس اور معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف مستند و سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔بیان میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ہمسایہ ممالک پر مبنی تعلقات مضبوط ہیں اور کسی بھی قسم کی سازش دونوں ممالک کی دوستی کو کمزور نہیں کرسکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔